پاکستان

عام انتخابات سے قبل ہی مخالف ہوا چل پڑی، سیاسی کارکنوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دھڑا دھڑ گرفتاریاں شروع، ن لیگ کے ساتھ تحریک انصاف بھی لپیٹ میں آگئی،سینکڑوں گرفتار

 پنجاب پولیس نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 583 افراد کو گرفتار کرلیا۔الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پنجاب پولیس کی کارروائی جاری ہے اور تین روز میں 110 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔پولیس کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ (ن)کے 204، پاکستان تحریک انصاف کے 63 اور پیپلز پارٹی کے 54 جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے 262 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے پولیس کو انتخابی ضابطہ اخلاق

کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی کاسلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب نے گزشتہ روز صوبے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا تھا۔نگران وزیراعلی پنجاب نے حکم دیا کہ پنجاب بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے دفعہ 144 نافذ ہے اور اس کی خلاف ورزی قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

Back to top button