پاکستان

جنگ کی ابتدا انڈیا اور انتہا پاکستان کرے گا:ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے کا کہنا ہےکہ کہا تھا کہ جنگ کی ابتدا انڈیا اور انتہا پاکستان کرے گا

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے ڈیفنس رپورٹرزسےبات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈیفنس رپورٹرزمیڈیامیں میری بنیادی ٹیم رہے، انہوں پاکستان کی رپورٹنگ کی،آڈیفنس رپوٹرزنےافواج پاکستان کاجذبہ مضبوط کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اور ملٹری لیڈرشپ کے بیانات غیر ذمہ درانہ ہیں۔ افواج پاکستان اور عوام آپ کو سرپرائز دیں گے۔ جنگ شروع آپ کریں گے لیکن ختم ہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2 دہائیوں میں دہشتگردی کیخلاف بقا کی جنگ لڑی۔ میڈیا کا افواج پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار رہا۔ میڈیا نے افواج پاکستان اور شہیدوں کے لواحقین کے دل جیتے۔ اس جنگ میں ڈیفنس رپورٹرز نے افواج کا بھرپور ساتھ نبھایا۔ ڈیفنس رپورٹرز میڈیا میں میری بنیادی ٹیم رہے۔ انہوں نے بھرپور طریقے سے افواج پاکستان کی رپورٹنگ کی اور افواج پاکستان کا جذبہ مضبوط کیا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اور ملٹری لیڈرشپ غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔ بھارت 8 ملین کشمیریوں کو شکست نہ دے سکا، 207 ملین پاکستانیوں کو کیسے شکست دے سکتا ہے؟

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ تینوں افواج نے خود کو قابل فورس کے طور پر منوایا جبکہ پاکستانی قیادت نے جنگ کے خطرے کو احسن طریقے سے نمٹایا۔ ردالفساد سب سے مشکل آپریشن اور دائمی امن کیلئے اہم مرحلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج اسلحے کے زور پر نہیں، جذبہ ایمانی اور عوام کی حمایت سے لڑتی ہیں۔ کوئی دنیاوی طاقت متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتی۔ آرمی چیف نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کو ہمیشہ مقدم رکھا اور اقوام عالم میں پاکستان کا مقام بلند کیا۔

Back to top button