علاقائی

مظفرگڑھ: بیوی نےشوہر کو پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی

ٹیکسی ڈرائیور کی جلی ہوئی لاش ایک ہفتہ قبل بصیرہ کے قریب سے ملی تھی

مظفرگڑھ میں ٹیکسی ڈرائیور کو بیدردی سے قتل کرنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول آصف کی بیوی ہی قتل میں ملوث نکلی۔

پولیس کے مطابق بیوی نے دوست اور اسکے ساتھیوں کے ساتھ مل کر آصف کو قتل کیا، ملزمان نے پہلے آصف کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پھر پٹرول چھڑک کر گاڑی سمیت آگ لگا دی۔

پولیس نے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور کی جلی ہوئی لاش ایک ہفتہ قبل بصیرہ کے قریب سے ملی تھی جہاں سے پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کی تھی۔

Back to top button