صحتمعلومات

موبائل فون کو سوتے ہوئے دور رکھنا تندرستی کی ضمانت

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے محکمہ صحت کی تحقیق  میں سنہ 2017  میں یہ انکشاف کیا گیا کہ سونے سے قبل  صارفین کو اپنا موبائل فون خود سے دور رکھنا چاہیے کیونکہ فون سے نکلنے والی شعاعیں انسانی صحت کے لیے خطر ناک ثابت ہوتی ہیں۔

اس  تحقیق کے مطابق موبائل فونز  کم فریکوئنسی ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں۔ خصوصاً اُس وقت جب صارف اسٹریمنگ یا بڑی فائل ڈاؤن لوڈ کررہا ہو، ایسے میں موبائل فون سے جو شعاعیں نکلتی ہیں وہ صحت کے لیے خطرناک ہوتی ہیں جو کہ کینسر، ذہنی امراض اور بانجھ پن جیسی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔

اس تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ موبائل فونز سے نکلنےوالی شعاعیں کتنی زیادہ  خطرناک ہیں لیکن  یہ شواہد موصول ہوئے ہیں کہ یہ کینسر، بانجھ پن اور ذہنی امراض کا باعث بننے کے علاوہ بچوں کے لیے بھی بہت  نقصان دہ ہیں۔

ماہرین صحت کی تجویز کے مطابق سونے سے 2 گھنٹے قبل موبائل فون کا استعمال نہیں کرنا چاہیے اور سوتے وقت اسے دور رکھ کر سوئیں۔

Back to top button