پاکستان

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی، انتظامیہ نے لیگی کارکنوں کو چکمہ دے دیا،نوازشریف کا ڈوپلیکیٹ کس گاڑی میں سوارتھا اور وہ خود کہاں تھے؟ حیرت انگیز صورتحال

سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کو چکمہ دے دیا گیا۔ بدھ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیشی کیلئے سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے عدالت لایا گیا ٗمسلم لیگ (ن )کے کارکن سمجھے کہ ان کے قائد کو دو روز پہلے کی طرح بکتر بند میں ہی عدالت لایا گیا ہے۔(ن )لیگ کے کارکن بکتر بند پر پھول برساتے رہے ٗ نواز شریف کو جیپ میں عدالت پہنچا دیا گیا۔بکتر بند کی اگلی نشست پر براجمان شخص نے نوازشریف جیسا حلیہبھی بنا رکھا تھا۔نواز شریف کو لانے والی گاڑی عدالتی احاطے میں چلی گئی ٗ بکتر بند باہر کھڑی رہی۔جب کارکن بکتر بند گاڑی کا استقبال کر چکے تو صدر ن لیگ شہباز شریف نے کارکنوں کو پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچنے کی ہدایت کی۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 6 جولائی کو سزا سنائی تھی اور 13 جولائی کو انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Back to top button