پاکستان

نگران وزیراعظم کا مضبوط امیدوار سامنے آگیا، آصف زرداری نے حمایت کردی،ن لیگ نے بھی گرین سگنل دیدیا

اسلام آباد( آن لائن)سابق سپیکر سندھ اسمبلی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نگران وزیراعظم کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ہیں۔ مصدقہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے عبداللہ حسین ہارون کے نام کو فائنل کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنا سارا وزن عبداللہ حسین ہارون کے پلڑے میں ڈالتے ہوئے اس معاملے پر پوری پارٹی کو اعتماد میں لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ

(ن) سے بھی اعلیٰ سطح پر عبداللہ حسین ہارون کے نام پر مشاورت کی گئی ہے اور وہاں سے بھی گرین سگنل مل گیا ہے۔ عبداللہ حسین ہارون تمام حلقوں کے لئے نہایت قابل احترام اور بالکل غیر متنازع شخصیت ہیں ۔ فوج اور سول قیادت میں ان کا بہت احترام ہے۔

جواب دیں

Back to top button