معلومات

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔

بارش سے سردی کی شدت ميں اضافے کے ساتھ دھند ميں کمی کا بھی امکان ہے۔

لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں کئی روز سے شدید دھند ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پنڈی بھٹیاں اور گردونواح ميں دھند کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ شديد دھند کے باعث حد نگاہ 100 میٹر رہ گئی ہے۔

میانوالی شہر اور گردونواح میں شدید دھند سے حدنگاہ صفر تک رہ گئی جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی۔

Back to top button