پاکستان

پتنگ کی ڈور  پھرنے سے ڈولفن اہلکار جاں بحق

تفصیلات کے مطابق پینگ کی ڈور  سے ہلاک ہونے والے ڈولفن اہلکار کی شناخت محمد صفدر کے نام سے کرلی گئی ہے جبکہ ڈولفن اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا۔

ڈولفن اہلکار محمد صفدر کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کے بعد متعلقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

تھانہ نشتر کالونی میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Back to top button