پاکستان

پی آئی اے ترقی کی جانب رواں دواں

قومی ایئر لائن پی آئی اے کا خسارہ 21ارب روپے سے کم ہو کر 5 ارب روپے پر آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 44 فیصد اضافہ رہا اور 75 فیصد آپریشنل نقصانات میں بھی کمی واقع ہوئی جبکہ آپریشنل نقصانات میں بھی 75 فیصد کمی آئی۔

ذرائع کے مطابق چھ ماہ میں نیٹ آپریٹنگ خسارے کی مد میں 48.7 فیصد کی کمی ہوئی تاہم یکم جنوری 2019 سے جون 2019 تک کی پی آئی اے کی کارکردگی میں بھی شانداراضافہ رہا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے خسارے میں 36 فیصد کمی ہوئی، مالی سال 2018 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو38 ارب 50 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا جو کہ اب 32 ارب رہ گیا جبکہ 2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی میں 29 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

Back to top button