پاکستان

پی ایچ ڈی ایسے بھی ہوتی ۔۔پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما شرمیلا فاروقی نے امتحانی مرکز جائے بغیر امتحان پاس کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے امتحانی مرکز جائے بغیر پی ایچ ڈی کیلئے ٹیسٹ کلیئر کر لیا۔ایک اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے پی ایچ ڈی ٹیسٹ پاس کر لیاہے ۔اخباری رپورٹ کو اگر مدنظر رکھتے ہوئے یہ اپنی نوعیت کا دنیا میں پہلا پی ایچ ڈی ٹیسٹ ہے جو امیدوار نے امتحانی مرکز جائے بغیرکیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی سمیت 12امیدوار اس ٹیسٹ میں کامیاب قرار دئیے گئے ہیں جبکہ شرمیلا فاروقی نے پی ایچ ڈی

ٹیسٹ امتحانی مرکز جائے بغیر کیا لیکن اس کے باوجود انہیں پی ایچ ڈی (لاء) میں داخلے کا اہل قرار دیا گیاہے۔ داخلے کے خواہش مند وکلا کا کہنا تھا کہ وہ امتحانی مرکز میں ٹیسٹ دے کر بھی فیل ہو گئے۔شرمیلا فاروقی نے اگر پی ایچ ڈی ٹیسٹ کیلئے فارم جمع کروایا تھا تو وہ جامعہ کراچی میں ٹیسٹ دینے کیلئے کیوں نہیں آئی اس حوالے سے جامعہ کراچی کہ شعبہ قانون کے ڈین جسٹس (ر) غوث محمد کا کہنا ہے کہ شرمیلا فاروقی نے ٹیسٹ میں شرکت کرنے کے لیے فارم جمع کروایا تھا۔لیکن شرمیلا فاروقی حاملہ تھیں اور اسپتال میں داخل تھیں۔اور آئیندہ ماہ شرمیلا فاروقی کے ہاں ولادت متوقع ہے۔اس لیے ڈاکٹرز شرمیلا فاروقی کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔۔ شرمیلا فاروقی نے اس صورتحال میں درخواست بھجوائی تھی اور میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا تھا کہ وہ ٹیسٹ دینے نہیں آ سکتیں ان کا ٹیسٹ اسپتال میں لیا جائے۔جس کے بعد وائس چانسلز اور رابظہ کمیٹی کو صورتحال سے آگاہ کیا۔اور ان کے اجازت نامے کے بعد شرمیلا فاروقی کا اسپتال سے ہی ٹیسٹ لیا گیا اور جب کہ زبانی امتحان موبائل فون پر اسپیکر کھول کر لیا گیا۔ڈین فیکلٹی آف لاء نے بتایا کہ شرمیلا فاروقی کو میرٹ پر کامیاب قرار دیا گیا ہے، اگر کوئی اس بات کو عدالت میں چیلنج کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شرمیلا فاروقی نے ایل ایل بی کا امتحان بھی جیل سے پاس کیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button