پاکستان

سیاست ہوتی رہتی ہے لیکن ملکی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا جاتا‘نوازشریف نے بہت نامناسب بیان دیا ہے‘نوازشریف کے بیان سے دنیامیں پاکستان کی تذلیل ہورہی ہے، شرجیل میمن

کراچی(آئی این پی)سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیاست ہوتی رہتی ہے لیکن ملکی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا جاتا،نوازشریف نے بہت نامناسب بیان دیا ہے‘نوازشریف کے بیان سے دنیامیں پاکستان کی تذلیل ہورہی ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نوازشریف کے بیان سے دنیامیں پاکستان کی تذلیل ہورہی ہے،صحافی کے سوال ’’آپ کی درخواست ضمانت اورنظر ثانی کی درخواست مستردہوگئی،کیا کہیں گے؟‘‘کے جواب انہوں نے کہا کہ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر کیا کہہ سکتا ہوں۔سابق صوبائی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ ملک میں دو قانون
موجود ہیں،جوٹرائل کورٹ میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہواسے ضمانت کی ضرورت نہیں،درخواست ہے اس قانون کو ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی ہونا چاہئے۔

جواب دیں

Back to top button