پاکستان

اورنج لائن ٹرین 23 مارچ کو چلانے کا اعلان

 

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی زیر صدارت ہونے والے سی پیک کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ اورنج لائن ٹرین سے متعلق چینی ٹھیکیدار کام کو بروقت مکمل کریں گے اور اس پراجیکٹ کو مارچ میں ہر صورت عوام کے لئے کھولا جائے۔حامد یعقوب شیخ کے مطابق 23 مارچ کو باقاعدہ اورنج لائن ٹرین عوام کے لئے کھول دی جائے گی۔
خیال رہے کہ اونج لائن ٹرین کا منصوبہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے2015 میں شروع کیا تھا جس کا متعدد بار پہلے بھی افتتاح کیا جا چکا ہے۔ شہبازشریف بھی ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک ٹریک کا افتتاح کر چکے ہیں۔قبل ازیں اعلان کیا گیا تھا کہ اس منصوبے کا افتتاح10 دسمبر2019 کو کیا جائے گا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا کر سروس کا آغاز نہیں ہو سکا۔

Back to top button