پاکستان

چاند رات اور عید کو بھی عدالت لگے گی اگر۔۔!!! چیف جسٹس کا دبنگ اعلان ،بڑے بڑے پریشان

سپریم کورٹ نے تنخواہیں نہ دینے والے میڈیا ہاؤسز کے سی اوز اور مالکان کو کل طلب کر لیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ میڈیا ہاؤسز مالکان ورکرز کو پیسے نہیں دے سکتے تو بینکوں سے قرض دلوا دیتے ہیں ،عید سے پہلے ان کے واجبات ادا ہونے چاہئیں ‘معاملہ حل نہ ہوا توچاندرات اور عیدکو بھی عدالت لگے گی۔اتوار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا ہاؤسزمالکان پیسے نہیں دے سکتے تو رہن رکھوا کر بینکوں سے قرض

دلوا دیتے ہیں‘ عید سے پہلے ان کے واجبات ادا ہونے چاہئیں‘ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو چاند رات اور عید کو بھی عدالت لگے گی۔ اتوار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے تنخواہ نہ دینے والے میڈیا ہاؤسز کے سی اوز اور مالکان کو کل پیر کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ پیسے نہیں دے سکتے تو رہن رکھوا کر بینکوں سے قرض دلوا دیتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button