بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابات میں ایف بی آئی کی جاسوسی کی تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ملک کے طاقت خفیہ ادارے ایف بی آئی کے درمیان تناؤ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اضافہ اس وقت ہوا جب صدر ٹرمپ نے الزام عاید کیا کہ ایف بی آئی نے ان کی انتخابی مہم کے دوران جاسوسی کے لیے مختلف عناصر کو ذمہ داریاں سونپ رکھی تھیں۔صدر ٹرمپ اپنے دعوے کا کوئی ثبوت تو پیش نہیں کرسکے۔ تاہم انہوں نے ایف بی آئی سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اورکہاکہ اس امر کی شفاف تحقیقات کی جائیں کہ آیا ان کی انتخابی مہم کے
دوران ایف بی آئی نے نگرانی کے لیے اپنے جاسوس مقرر رکھے تھے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ میں یہاں یہ مطالبہ کر رہا ہوں اور کل باضابطہ طور پر وزارت انصاف سے درخواست کروں گا کہ وہ ٹرمپ کی سیاسی پالیسی کی نگرانی اور انتخابی مہم میں ایف بی آئی کی مداخلت کی تحقیقات کرے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے خلاف مہم کی شدید مذمت کرچکے ہیں خصوصی پراسیکیوٹر روبرٹ مولر کی زیرنگرانی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آیا میری انتخابی مہم میں مداخلت میں سابق صدر براک اوباما کا ہاتھ تو نہیں۔صدر ٹرمپ چند روز سے مسلسل یہ ڈھنڈروا پیٹ رہے ہیں کہ ایف بی آئی نے محض سیاسی مقاصد کے لیے اپنے اہلکاروں کو ان کی انتخابی مہم کے دوران جاسوسی پر مقرر کر رکھا تھا۔

جواب دیں

Back to top button