کرکٹ

ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینےکا فیصلہ

حکومت پاکستان نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت 23مارچ کو ملے گی جس کے بعد وہ پاکستانی شہری بھی کہلائے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیرن سیمی کو صدر مملکت 23 مارچ کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز دیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی 23 مارچ کو ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی ترین سول اعزاز نشان پاکستان اور پاکستان کی اعزازی شہریت دیں گے۔

یہ فیصلہ ڈیرن سیمی کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان آنے پر راضی ہونے والے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے دنیا میں پاکستان کو کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک قرار دینے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔

Back to top button