بین الاقوامی

اگنی ون اور ٹو کے بعد بھارت کا اگنی 3 میزائل کا تجربہ بھی ناکام

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں رات کو کیا گیا زمین سے زمین پر طویل فاصلے تک مارکرنے والے مقامی ساختہ اگنی تھری میزائل کا تجربہ تیسری باربھی ناکام ہوگیا، جوہری صلاحیت کے اگنی میزائل تھری کوعبدالکلام آئی لینڈ سے فائرکیاگیا جولانچرسے نکلتے ہی سمندرمیں گرگیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ تکنیکی خرابی کے باعث ناکام ہوا اور میزائل اپنے مطلوبہ ہدف سے پہلے ہی پھٹ گیا، ذرائع کے مطابق اگنی3 زمین سے زمین پر مار کرنے والا ایٹمی میزائل ہے جو کہ ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سےقبل بھارت نے تجربے کی کامیابی کا دعویٰ کیا تھا جبکہ بھارت کا خلائی مشن بھی ناکام ہوا تھا۔

اس سے قبل مودی حکومت چاند پر قدم رکھنے میں بھی ناکام رہی تھی ، خلائی مشن چندریان 2 میں خلائی جہاز کا رابطہ اس وقت منقطع ہوا، جب وہ چند ہی لمحے بعد چاند کی سطح پر لینڈ کرنے والا تھا، بھارتی خلائی مشن چندریان ٹو کی ناکامی پر بھارت کو 900 کروڑ روپے کا جھٹکا لگا تھا۔

بھارت اس سے پہلے سنہ 2008 میں ایک اور خلائی مشن چندریان 1 چاند کی طرف روانہ کرچکا ہے۔ وہ خلائی جہاز بھی چاند کی سطح پر اترنے میں ناکام رہا تھ جبکہ دو ہزار سترہ میں واحد جوہری آبدوز آئی این ایس اریہانت عملے کی نااہلی کے باعث ڈوب گئی تھی۔

Back to top button