بین الاقوامی

دنیا کے طاقتورترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان، بھارت، روس، چین اور سعودی عرب کی حیرت انگیز پوزیشن سامنے آگئی

بزنس انسائڈر ویب سائٹ تازہ ترین درجہ بندی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا کے طاقتور ترین 25ممالک کی فہرست میں پاکستان 22ویں،بھارت 15ویں،سعودی عرب نویں جبکہ امریکہ بدستورپہلے ،روس دوسرے اورچین تیسرے نمبرپر ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بزنس انسائڈر ویب سائٹ نے تازہ ترین درجہ بندی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 2018ء کے دوران دنیا کے طاقتور ترین 25ممالک کی فہرست میں پاکستان 22نمبر پر جبکہ سعودی عرب کا نمبرنواں ہے۔ بزنس انسائڈر نے عسکری و اقتصادی پالیسی کی اہمیت اور قومی اثر و نفوذ کے اثرات کو مدنظر رکھ کر درجہ

بندی کی ۔ 21ہزار افراد کا ردعمل 80ممالک کی بابت ریکارڈ کیا گیا ۔ پہلے نمبر پر امریکہ، دوسرے پر روس ، تیسرے پر چین، چوتھے پر جرمنی، پانچویں پر برطانیہ، چھٹے پر فرانس، ساتویں پر جاپان، آٹھویں پر اسرائیل اور نویں نمبر پر سعودی عرب جبکہ امارات کا نمبر دسواں ہے جبکہ بھارت 15ویں نمبر پر ہے۔

Back to top button