بین الاقوامی

غزہ میں حالات مکمل پْرسکون ہونے کے بعد گذرگاہ کھولیں گے،اسرائیل

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ فلسطین کے شورش زدہ علاقے غزہ کی پٹی کو سامان کی ترسیل کے لیے کرم ابو سالم گذرگاہ اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک غزہ میں آتش گیر کاغذی جہازوں اور راکٹ حملوں کا سلسلہ مکمل بند نہیں کردیا جاتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ غزہ کو کرم ابو سالم گذزگاہ سے سامان کی ترسیل اسی وقت ممکن ہوگی جب غزہ کے اندر سے اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نو جولائی کو

بند کی گئی کرم ابو سالم گذرگاہ کو منگل تک کھولا جا سکتا ہے بہ شرطیکہ حالات مکمل طورپر پْرسکون ہوجائیں۔ حالات ٹھیک ہوجاتے ہیں تو غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو چھ کلو میٹر سمندر میں ماہی گیری کی اجازت دے دی جائیگی۔لائبرمین نے مزید کہا کہ اگر صورت حال جوں کی توں رہتی ہے۔ فلسطینی مزاحمت کارراکٹ حملے کرتے اور گیسی غبارے پھینکتے رہے تو کرم ابو سالم گذرگاہ کے کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا جائیگا۔

Back to top button