پاکستان

غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوتے دو بھارتی گرفتار

ملتان :غیر قانونی طور پر پاکستانی سرھد عبور  کرتے ہوئے دو بھارتی شہری گرفتار کر لئے گئے ، تھانہ صدر یزمان پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ۔

بھارت سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے پاکستان آنیوالے دو بھارتیوں کو ایف آئی اے ملتان  کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے بھارتی باشندوں کو علاقہ مجسٹریٹ منڈی یزمان سے رجوع کرنے کا حکم دےدیا۔

پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو بھارتی شہری پاکستانی حدود چولستان تھانہ صدر کے علاقے ٹوبہ باڑی میں پہنچ گئے تھے ، جہاں ان کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔

پولیس نے بھارتی شہری شانت وائندم اور  وری لال کو علاقہ مجسٹریٹ کے بعد ملتان میں ایف آئی اے عدالت میں پیش کیا  ، ایف آئی اے عدالت نے بھارتی باشندوں کو دوبارہ علاقہ مجسٹریٹ منڈی یزمان سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق شانت  وائندم حیدر آباد دکن میں سوفٹ وئیر انجنئیرنگ کی ملازمت کرتا ہے  ، دونوں ملزمان بغیر ویزہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے تھے ، اس لئے ان کے خلاف پاکستان کنٹرول آف انٹری ایکٹ 1952 کی شق تین اور چار کے تحت مقدمہ درج کیا گیا –

تحقیقاتی اداروں کی جانب سے دونوں بھارتی باشندوں کے جاسوس ہونے یا پھر غلطی سے سرحد پار کرنے سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ۔

Back to top button