پاکستان

نوازشریف نے بیان سے اپنا چہرہ عوام کو دکھا دیا‘قائد (ن )لیگ کو اپنے بیانیے سے ہٹ جانا چاہئے‘ راجہ پرویز اشرف

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ نوازشریف نے بیان سے اپنا چہرہ عوام کو دکھا دیا‘قائد (ن )لیگ کو اپنے بیانیے سے ہٹ جانا چاہئے‘،ہمیں فوج کی کارکردگی پر فخر ہے‘الیکشن سے قبل حکمران جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘تحریک انصاف اب لوٹوں کی جماعت بن چکی ہے‘ان کے فوج اور خارجہ پالیسی کے بیان پر دشمن خوش ہوتا ہے ،عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نوازشریف کے بیان کی دنیا بھرمیں مذمت کی گئی،قائد ن لیگ کے بیان کا فائدہ بھارت کو ہوا،ایسابیان

سابق وزیر اعظم کے شایان شان نہیں۔ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے ،ہمیں فوج اوران کی کارکردگی پر فخر ہے ،ان کا کہناتھا کہ الیکشن سے قبل ہی حکمران جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،تحریک انصاف اب لوٹوں کی جماعت بن چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں اپنی حکومت بنائے گی۔

جواب دیں

Back to top button