پاکستان

(ن) لیگ کے اہم رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

لیگی رہنما وسابق ناظم یوسی ساہووالہ اسلم چیمہ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ان حلقہ این اے76 بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن ،حلقہ پی پی 44 چوہدی عظیم نوری گھمن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پراوربعدازاں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے اورسمبڑیال ،ویرووالہ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواران بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن اور چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا عوام تحریک انصاف کو بھر پورسپورٹ کریں اور 25جولائی کو بلے کے نشان پر

مہر لگائیں نواز شریف ملک اور قوم کے لیے نہیں اپنے آپ کو بچانے کے لیے آرہا ہے یہ قوم کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں لیکن اب نواز شریف کا سرمہ نہیں بکنے والا پاکستانی قوم شیروالوں کی اصلیت جان گئی ہے ویسے بھی (ن) لیگ عملی طور پر ملک سے اپنا وجود کھو بیٹھی ہے اوراس کی قیادت خداکی پکڑ میں پوری طرح آچکی ہے اب ان کو جو ووٹ دینا چاہتے ہیں وہ بھی واپس آجائیں اورسچے کھرے جرات مند لیڈر عمران خان کا ساتھ دیں سمبڑیال والو ہمیں ووٹ دو اپنے شہر کو عزت دلائیں اوراپنی عزت بڑھائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام بلے پر مہر لگاکر پی ٹی آئی اورہمیں کامیاب بنائیں اورعمران خان کے نئے پاکستان جو ہم سب کا ایک پاکستان ہوگا کی تعمیر وتشکیل کے لیے ہاتھ مضبوط کریں پاکستان بچانا ہے توعمران خان کو لانا ہے یہی نعرہ سمبڑیال کی گلی کوچوں میں گونج رہا ہے جو عوام کی بدلی ہوئی سوچ کا عکاس ہے عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ ،گندگی اوربیماریاں والے نااہل سابق حکمرانوں کا یوم حساب آچکا ہے اب پی ٹی آئی کا منشور ہی روشن مضبوط خود مختار اورخوشحال مستقبل کی نوید ہے ۔

Back to top button