بین الاقوامیپاکستان

پرویز مشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش

پرویز مشرف غداری کیس کے تفصیلی فیصلے کے بعد   بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش کردی۔ تفصیل کے مطابق بی جے پی کے رہنما سبرا منین سوامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو پاکستان میں زیادتی کا سامنا ہے۔ سوامی نے کہا کہ پرویز مشرف کا تعلق دریا گنج سے ہے۔ بھارت کے نئے قانون کے مطابق اگر کوئی خود کو ہندوں کی نسل تسلیم کر لے تو بھارتی شہریت لے سکتا ہے۔ بی جے پی رہنما نے کہا میں پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو شہریت دینے کی پیشکش کرتا ہوں۔ اگر پرویز مشرف چاہیں بھارتی شہریت لے سکتے ہیں۔

 جس پر خیال رہے خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔ بی جے پی رہنما نے پرویز مشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش کردی ہے ۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیاتھا  کہ دو ججز پرویز مشرف کو سزا دینے کے حق میں ہیں جب کہ سندھ ہائیکورٹ کے جج نے اس سے اختلاف کیا ۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد  کریم  نے  سزائے  موت کا  حکم  دیا ۔ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا ۔ جسٹس نذر اکبر  نے  سنگین غداری کیس میں پرویز  مشرف کو بری کر دیا  ۔ جسٹس نذر  اکبر نے اپنے اختلافی نوٹ  میں  کہا  کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

۔ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا فیصلہ 169 صفحات پر مشتمل ہے جس میں پرویز مشرف کو غداری کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  عدالت پرویز مشرف  کو  پھانسی  کی سزا  سناتی  ہے ۔ تفصیلی فیصلے میں جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ پرویز مشرف پھانسی سے قبل انتقال کر جاتے ہیں تو ان کی لاش گھسیٹ کر ڈی چوک میں لائی جائے اور تین دن کے لٹکایا جائے۔

Back to top button