علاقائی

میپکو کوٹ ادو:لائن مین مہر محمد اشرف کرنٹ لگنے سے جاں بحق

میپکو کوٹ ادو ڈویژن چوک سرور شہید سب ڈویژن کے لائن مین ون مہر محمد اشرف 651TDA میں ٹرانسفارمر مرمت کرنے کے لیے جونہی پول پر چڑھے انہیں ایک شدید جھٹکا لگا اور وہ زندگی کی بازی ھار گئے۔۔چوک سرور شہید سب ڈویژن سے فون پر بات کرتے ھوئے ایک دوست نے بتایا کہ ڈی کاٹنے گئے تھے لیکن فیڈر کسی دوسرے فیڈر کے ساتھ منسلک تھا جسے مرحوم لائن مین کے علم میں نہیں لایا گیا۔۔شہید لائن مین کی ڈیوٹی سات بیچز( 10000کنکشنز) کی ریکوری مینٹیننس اور سپلائی چالو رکھنے پر مامور تھی۔ ۔اللہ پاک انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔

 

Back to top button