پاکستان

گیم ہی پلٹ گئی، نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے اور انکے جیل جانے کی صورت میں ن لیگ کو کیا فائدہ ہو گا، ایساانکشاف کہ کپتان اورپی ٹی آئی والےپریشان ہو جائینگے

نواز شریف کو سزا ہونے پر ان کا سیاسی قد بڑھے گا، جیل جانے کی صورت میں ہمدردی کے ووٹ میں اضافہ ہو سکتا ہے، معروف صحافی سہیل وڑائچ کے تجزئیے نے تحریک انصاف کو پریشان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ نواز شریف کے خلاف آنے پر ن لیگ کے گراف میں اضافے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ سہیل وڑائچ کا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ہونے پر سیاسی قد بڑھے گا

اور نواز شریف کے جیل جانے کی صورت میں ن لیگ کیلئے ہمدردی کے ووٹ میں اضافہ ہو گا اور جتنی دیر نواز شریف جیل میں رہیں گے ان کی سیاسی ساکھ اور سیاسی قد میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

Back to top button