پاکستان میں الیکٹرانک طریقے سے ادائیگیوں کے ماحول کو فروغ دینے کیلئے ادائیگیوں کی صنعت میں معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ماسٹر کارڈ اورملک کی پہلی اور سب سے بڑی موبائل مالی خدمات فراہم کنندہ، ایزی پیسہ کی جانب سے اب ایزی پیسہ موبائل اکائو نٹ صارفین کیلئے ماسٹر کارڈ کیو آرپے منٹ کو ایزی پیسہ اسمارٹ فون اپلیکیشن پر فعال کردیا جائے گا۔ماسٹرپاس کیو آر ملک کی پہلی انٹرپرائز کیو آر ادائیگی کی خدمت ہے جو سمارٹ صارفین کو ملک بھر میں ہزاروں کاروباری مراکز پر صرف ایک کیو آر کوڈ سکین کے ذریعے فوری اور محفوظ ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ جدید اور موئثر لاگت ٹیکنالوجی جو اگست 2016 میں پاکستان میں متعارف کروائی گئی تھی صارفین کیلئے سامان اور خدمات کی وسیع اقسام کی خریداری کیلئے ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بناتی ہے۔واضع رہے کہ اس شراکت داری کے بعدماسٹر پاس کیو آرسروس اب د س ملین سے زائد ایزی پیسہ موبائل اکائو نٹ صارفین کیلئے دستیاب ہوجائے گی۔ خریداری کے بعد ادائیگیوں کیلئے صارفین کو اب صرف اپنے موبائل فون پر ایزی پیسہ ایپلیکیشن کے ذریعے کیو آرکوڈ کومرچنٹس کے چیک آئوٹ کائو نٹر پر اسکین کرنا ہوگا ۔ جس کے بعد ٹرانزیکشن مکمل کرنے کیلئے صارفین کو ادائیگی کی رقم کا اندراج کرنا ہوگا۔۔
متعلقہ خبریں
تحریک لبیک نے علامہ خادم حسین رضوی کی ہدایت پر پورے ملک میں قابل تحسین کام شروع کردیا،اہم شاہراؤں اور چوراہوں پر کیا ہورہاہے؟حیرت انگیز انکشافات
مئی 19, 2018
والدین کیلئے خوشخبری۔۔موسم گرما کی تعطیلات کی فیسوں کے حوالے سےعدالت نے نجی سکولوں کو بڑا حکم جاری کر دیا
مئی 18, 2018
الیکشن سے پہلے یہ سب کچھ ہوگا حکومت کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا،ووٹ مانگنے کیلئے اب کس منہ سے عوام کے پاس جائینگے؟
مئی 20, 2018
Leave a Reply



