انٹرٹینمنٹ

جیمز بانڈ 007 کے مداحوں کے لیے خوشخبری

ہولی وڈ کی جاسوسی سے متعلق معروف زمانہ فلم سیریز جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ فلم کی ٹیم نے اس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا۔

جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کا مداحوں کو طویل وقت سے انتطار ہے اور اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ 2 سال سے جاری ہے،دو دن قبل ہی فلم کا مختصر ٹیزر جاری کرتے ہوئے جلد ٹریلر جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اور اب ایکشن، لڑائی، لڑکیوں، رومانس اور سسپینس سے بھرپور سیریز کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کا 2 ٹریلر جاری کردیا گیا۔

’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ میں ایک بار پھر اور شاید آخری بار برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ جاسوس کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آ رہے ہیں اور ان کے ساتھ ہی اگلے جاسوس کا کردار نبھانے والی اداکارہ لشانا لائنچ بھی نظر آ رہی ہیں۔

Back to top button