پاکستان

گھریلو ملازمہ پر تشدد کے نتیجے میں 23 سالہ مسرت جاں بحق

فیصل آباد کے نواحی علاقے شمیر والا میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے نتیجے میں 23 سالہ مسرت جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسرت بی بی شمیر والا میں عظمیٰ بی بی کے گھر میں ملازمہ تھی اور کام کاج پر تکرار ہوئی تو عظمیٰ نے ڈنڈوں کے وار کر کے ملازمہ کو قتل کر دیا، مسرت بی بی پر بیہمانہ تشدد کے نتیجے میں ان کے پورے جسم پر نیل پڑے ہیں۔ مسرت بی بی کے بھائی کی درخواست پر تاندلیانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Back to top button
Close