پاکستان

امریکا ابھی تک ہمارا فضائی اور زمینی راستہ استعمال کر رہا ہے،فیصلے کی گھڑی آگئی، پاکستان نے سبق نہیں سیکھا تو امریکہ کیا کرے گیا؟ نگران وزیردفاع نے انتباہ کردیا

راولپنڈی (این این آئی)امریکا نے واضح کر دیا واشنگٹن نے اسلام آباد کے ساتھ نہیں چلنا ٗہم نے جلدی فیصلہ نہ کیا تو امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے ساتھ کیا کرے گا؟نگران وزیر دفاع نے سنگین انتباہ کردیا،نگران وزیر دفاع خالد نعیم لودھی نے کہا ہے کہ امریکا نے واضح کر دیا کہ واشنگٹن نے اسلا م آباد کے ساتھ نہیں چلنا۔نگراں وزیر دفاع خالد نعیم لودھی کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ امریکا ابھی تک ہمارا فضائی اور زمینی راستہ استعمال کر رہا ہے اور پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات

کی میز پر لانے کی توقع رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے خلاف 5، 6 اقدامات اٹھاچکا ہے، ہم نے جلدی فیصلہ نہ کیا تو امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو 5 سال میں سبق سکھا دے گا۔خالد نعیم لودھی نے کہا کہ امریکہ نے واضح کر دیا کہ پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا۔

Back to top button