بین الاقوامی

بھارت: مسلم طالبات کے برقع پہننے پر پابندی عائد

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہار کے دارالحکومت پٹنا میں واقع گورنمنٹ گرلز (جے ڈی ویمن) کالج کی انتظامیہ نے مسلمان طالبات کے لیے سرکلر جاری کیا جس میں ان کویونیورسٹی میں بغیر برقع آنے کی تاکید کی گئی۔

انتظامیہ نے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا کہ کالج کی حدود میں کسی بھی لڑکی کو برقع پہننے کی اجازت نہیں ہوگی اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی طالبات پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سرکلر میں ہدایت کی گئی کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی طالبات کو 250 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے برقع کی پابندی عائد ہونے کے بعد طالبات اور اُن کے اہل خانہ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور طالبات نے متنازع حکم کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔

شدید ردعمل آنے کے بعد  اب سے کچھ دیر قبل پرنسپل شامیا رائے نے بتایا کہ طالبات پر عائد ہونے والی پابندی واپس لے لی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کالج انتظامیہ نے دوسرا نوٹس جاری کیا ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ طالبات کے برقع پہننے پر کوئی پابندی نہیں، البتہ تمام طالبات کو یونیفارم میں ہی آنا ہوگا، برقع پہننا یا اُسے اتارنے کا مکمل اختیار طالبات کو ہوگا اور وہ اپنی مرضی سے کالج میں گھوم بھی سکیں گی۔

Back to top button