پاکستان

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر،درجہ حرارت اس قدر بڑھ جائے گا ؟ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،محکمہ موسمیات نے خوفناک پیش گوئی کردی

کراچی(آن لائن) محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا اور آئندہ چند روز ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان جب کہ مشرقی بلوچستان میں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق
پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

Back to top button