پاکستان

نمبرز گیم پوری ہوگئی،تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت بنانے کی تیاریاں مکمل،وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟بڑا اعلان کردیاگیا‎

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر آزاد امیدوار آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ چھ آزاد امیدوار ہمارے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے ہی جیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ق لیگ کے ساتھ تمام سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ تھی، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری نشستیں 126 تک پہنچ چکی ہیں کیونکہ چھ آزاد امیدواروں اور ق لیگ سے ہم نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تھی اور وہاں ہم

نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے تھے، اس طرح ہم وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی ہم حکومت بنائیں گے، کل سے بلوچستان میں رابطے شروع ہوں گے، بلوچستان میں ہم اتحادی حکومت میں جائیں گے، فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ سب کی ہماری غلطیوں پر نظر ہو گی، تحریک انصاف کو اب اکثریت حاصل ہے اور اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تحریک انصاف پر بڑا دباؤ ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیاست اور ہماری سیٹیں عمران خان کی دی ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری پارٹی نے مجھے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ دی تو یہ میرے لیے ایک اعزاز ہو گا لیکن وزارتِ اعلیٰ کسے دینی ہے اس کا فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔  تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر آزاد امیدوار آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ چھ آزاد امیدوار ہمارے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے ہی جیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ق لیگ کے ساتھ تمام سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ تھی

Back to top button