پاکستان

وزیر اعظم کا زرعی خوشحال منصوبہ گھریلو مرغبانی

گھریلو مرغبانی کے فروغ کیلئے 4 مرغیوں اور1 مرغ کی رعایتی قیمت1050 روپے

وزیر اعظم کے زرعی خوشحال منصوبہ کے تحت محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب صوبہ بھر میں گھریلو مرغبانی کے فروغ کیلئے مرغیوں کی رعایتی قیمت1050 روپے فی یونٹ پر تقسیم کا آغاز 8اکتوبر سے مرحلہ وار شروع ہوگا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک محمد زبیرباری بدھ کے روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال اکتوبر اور اگلے برس اپریل اور جون تین مرحلوں میں تقریبا 1800سے 2700 پولٹری یونٹس مرحلہ وار تقسیم کئے جائیں گے، اسی طرح صوبہ بھر کے 36اضلاع میں سالانہ 5لاکھ اور اگلے 4سال میں 20لاکھ پرندوں کی تقسیم یقینی بنائے جائیگی۔ محمد زبیر باری نے بتایاکہ پولٹری یونٹس چار سے چھ مرحلوں میںتقسیم کئے جائیں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک وصول کردہ تمام درخواستوں کی فہرست مرتب کریگا۔ جو پرندوں کی تقسیم ایک ہفتہ قبل ضلع و تحصیل کی سطح پر محکمہ لائیو سٹاک کے دفاتر میں عوامی معلومات کیلئے آویزاں کردی جائیگی۔کوئی بھی درخواست گزار جس کے پاس درخواست وصول کی رسید موجود ہو اپنا نام فہرست میں شامل نہ ہونے پر فہرست کی درستگی کیلئے تحصیل کی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹرز یا ضلع کی سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹرز لائیو سٹاک سے رابطہ کر سکے گا۔

تحصیل کی سطح پر درخواستوں کی تعداد پولٹری یونٹس کی تعداد میں زیادہ ہونے کی صورت میں پرندوں کی تقسیم کے مقررہ وقت پر ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کی موجودگی میں قرعہ اندازی عمل میں لائی جائیگی۔ قرعہ اندازی میں درخواست گزاران یا عوام میں موجود رہنے کا حق ہو گا۔ قرعہ اندازی کے نتائج سے تمام کامیاب درخواست گزاران کو بذریعہ ٹیلی فون آگاہی دی جائیگی۔کامیاب درخواست گزاران کی فہرست کو ضلع و تحصیل کی سطح پر محکمہ لائیو سٹاک کے دفاتر میں آویزاں کردیا جائیگا۔

Back to top button