پاکستان

کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر حملہ کرنے والے پانچوں دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے چمن ہاوسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا اور جوابی کارروائی میں پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
کوئٹہ کی چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر کے قریب یکے بعد دیگرے 3 دھماکے سنے گئے جس کے بعد فورسز اور دہشت گردوں میں بہت دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پاک فوج کے دستے بھی چمن ہاؤسنگ اسکیم پہنچے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں ایف سی ہیلپ سینٹر پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی، دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود سے لدی گاڑی نے ہیلپ سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی، دہشت گردوں کی ناکام کوشش گزشتہ رات کلی الماس میں اہم دہشت گردوں کی ہلاکت کا ردعمل تھا تاہم چوکس ایف سی سپاہیوں نے دہشت گردوں پر فائر کھول دیا اور انھیں داخل نہیں ہونے دیا۔

جواب دیں

Back to top button