علاقائی

دائرہ دین پناہ: 6سالہ عبدالہادی کا جنسی درندگی کے بعد قتل کا ملزم گرفتار

مظفرگڑھ: تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں 6 سالہ معصوم بچے کا نامعلوم ملزم کیطرف سے جنسی درندگی کے بعد قتل کا معمہ حل ہو گیا
چند روز قبل پیش آنے والے واقعہ میں معصوم 6 سالہ عبدالہادی کو جنسی درندگی کے بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے قتل، اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ اس دردناک واقعہ کے بعد علاقے کی فضا سوگوار تھی۔
  ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے جائے وقوعہ کا خود معائنہ کیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تفتیش شروع کروا دی پولیس کی شب و روز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس اور ایس ایچ او دائرہ دین پناہ عصمت عباس کی قیادت میں پولیس  سفاک درندے کو بہت ہی کم وقت میں ٹریس کرکے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے بھیانک جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے جنسی درندگی کے بعد منہ پر ہاتھ رکھ کر گلا دبا دیا جس سے معصوم عبدالہادی کی موت واقع ہو گئی اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔ ڈی پی او ندیم عباس نے ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری ایس ایچ او دائرہ دین پناہ عصمت عباس اور پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پریس کانفرنس میں نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

Back to top button
Close