علاقائی

کوٹ سلطان میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

لیہ: محلہ حسین آباد کوٹ سلطان میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لیہ کے علاقے محلہ حسین آباد کوٹ سلطان کے ایک گھر کے بند کمرے میں گیس ہیٹر جل رہا تھا جس میں 3 افراد سو رہے تھے۔ گیس لیکج کی وجہ سے 2 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے اور 1 کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا تاہم دو افراد جانبر نہ ہوسکے۔ دم گھٹنے سےجاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا شامل ہیں جبکہ دوسرا بیٹا تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔14سالہ اسماعیل کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان منتقل کیا گیا ہے۔

Back to top button
Close