پاکستان

ڈیرہ اسمعیل خان میں اربوں روپے کی منشیات برآمد

ایکسائز ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں درہ بند روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے جس کی عالمی منڈی کی قیمت مالیت اربوں روپے میں بتائی جاتی ہے۔

خیبر پختونخوا ایکسائز نے کارروائی کرکے نوجوان نسل کی تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا اور انسداد منشیات کی تاریخ میں سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی 45 کلو گرام آئس اور 24 کلو ہیروئین بھی برآمد کی گئی، جب کہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف تھانہ ڈی آئی خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Back to top button