پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی آمد۔۔ ’آپ شہباز شریف کو ووٹ کیسے دیں گے؟‘۔۔ جانتے ہیں صحافی کے سوال پر بلاول نے کیا جواب دیا

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ آمد ہوئی۔۔آصف زرداری اوربلاول بھٹوزرداری سہولت سینٹر میں رجسٹریشن کرارہےہیں۔اس موقع پر صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن متحد ہوجائیگی؟صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے ساتھ رہا کریں آپ کو سب معلوم ہوجائیگا۔اور جب بلاول بھٹو سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ شہباز شریف کو ووٹ کیسے دینگے؟۔تو بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی طرف سے صحافی کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔جب کہ دوسری طرف تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی کے مابین رابطہ کی خبر سامنے آئی ہے۔رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کاوفد خورشید شاہ سے ساڑھے 5 بجے ملاقات کرے گا،ی ٹی آئی وفد اورخورشید شاہ میں ملاقات پارلیمنٹ لاجزمیں ہوگی۔

جب کہ دوسری طرف پاکستان تحریک اںصاف کے وفد کی سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران قومی اسمبلیکے پہلے اجلاس سمیت نئے اسپیکر سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ۔۔پاکستان کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اپوزشین کے تحفظات کو سنا جائے گا۔ ہم خورشید شاہ سے بھی آج ملیں گے۔
ہم شام کو پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔جب کہ ایم ایم اے اور دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔حکومت اور اپوزیشین ساتھ نہیں چلیں گے تومعاملات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔۔۔پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔۔ملک کو درپیش چیلجز سے نمٹنے کے لیے یکجہتی ضروری ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ مل کر وہ قانون سازی کریں جو ملک کے لیے فائدہ مند ہو۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے کے بارے میں کہا ہے۔

Back to top button